ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سےمزید 3مریض جاں بحق

ویب ڈیسک(ایبٹ آباد )ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے،احتیاط نہ کی تو نتائج برے ہو سکتے ہیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں سلمہ جان ساکنہ ایبٹ آباد جاوید اقبال ساکنہ ایبٹ آباد اور محمد فاروق ساکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکالوڈ شیڈنگ کم کرنےکیلئےوفاق کو15دن کاالٹی میٹم

ذرائع کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہستال کے کرونا وائرس وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑ رہی ہے اس وقت کورونا وارڈ میں31مریض ہیں جبکہ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 11 ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انتظامیہ نےہزارہ کی عوام سے درخواست کی ہے کے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اوراپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔