Untitled 1 327

وائس چانسلر جامعہ گومل پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک (ڈی آئی خان): وائس چانسلر جامعہ گومل پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے استعفیٰ دے دیا، یونیورسٹی ذرائع کے مطابق گورنر نے ڈاکٹر افتخار احمد سے وزیراعظم کو خط لکھنے پر وضاحت طلب کی تھی، وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کا صوبائی حکومت سے یونیورسٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر اختلاف پیدا ہوا، اس ایشو پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد آج ڈینز اور ایچ او ڈییز سے ملاقات کریں گے، استعفیٰ دینے پر انہیں وجوہات سے اگاہ کریں گے، یونیورسٹی سٹاف اور اساتذہ کی وی سی استعفیٰ واپس لینے کی درخواست۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت

استعفی واپس کرنے کےلئے ملازمین وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، ملازمین نے بتایا کہ وائس چانسلر افتخار احمد نے یونیورسٹی کےلئے نہایت احسن اقدامات کئے ہیں، افتخار احمد کی سربراہی میں یونیورسٹی بہتری کہ جانب جارہی تھی، یونورسٹی کے حق میں بہتر وائس چانسلر کا ہٹانا گومل یونیورسٹی کے ساتھ ظلم ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان :موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

طلباء نے مزید کہا کہ وائس چانسلر نے اگر استعفی واپس نہ لیا تو احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔