whatsaap

سعودی عرب :واٹس ایپ صارفین کے لیے ہائی الرٹ جاری

ویب ڈیسک(ریاض) سعودی عرب میں سائبرسیکیورٹی کے قومی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے قومی مرکز نے صارفین کو واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد پیدا ہونے والی خامیوں سے آگاہ کیا۔

قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ نے (واٹس ایپ بزنس فار آئی او ایس، واٹس ایپ فار اینڈرائڈ اور واٹس ایپ بزنس فار اینڈرائڈ) میں خلل دور کرنے کے لیے جو اپ ڈیٹ کی ہے وہ بے حد خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے

ادارے کا کہنا ہے کہ اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کا ڈیٹا خطرے میں ہے، ہیکرز ان خامیوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ :حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک

سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز کے مطابق تمام شعبوں کے صافین کو خطرات لاحق ہیں، متاثرہ ایڈیشنوں کو اپ ڈیٹ کریں جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایپ اسٹور جاکر واٹس ایپ سرچ کیا جائے اور پھر اپ ڈیٹ کو پش کیا جائے۔