.jpg

خیبرپختونخوا:کوروناویکسینیشن کاعمل جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینےکاسلسلہ جاری ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر صوبے میں 7 ہزار 745 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 95 ہزار 592 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ گزشتہ روز 3ہزار623 بزرگ شہریوں کو ویکسین کی دوسری ڈوزدی گئی۔ سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین لینے والے بزرگ شہریوں کی مجموعی تعداد3 ہزار 452 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری
مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع

رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 29 ہزار 142 ہیلتھ ورکرز اور 17 ہزار 554 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 50 ہزار 61 ہے۔