880ea4fb3cf82046

پرنس ولیم نےکورونا ویکسین کی پہلی ڈوزلگوالی

ویب ڈیسک (لندن)برطانوی شہزادہ ولیم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

انہوں نے ویکسین کے حوالے سے کام کرنے والے تمام افراد کی تعریف کرتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا

ٹوئٹر کے ذریعے شہزادہ ولیم نے بتایا کہ منگل کو انہوں نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی۔

ذرائع کے مطابق پرنس ولیم نے لندن کے ایک ویکسی نیشن سینٹر میں این ایچ ایس کے میڈیکل اسٹاف سے ویکسین لگوائی۔انہوں نے فائزر یا پھر اسڑازینیکا ویکسین لگوائی کیونکہ ان کی عمر 40 سال سے کم ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے