black3

بھارت میں کسانوں کا آج یوم سیاہ، ہرگھراورٹریکٹرپرسیاہ پرچم لہرادیاگیا

ویب ڈیسک(نئی دہلی) بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں حکومت مخالف جاری کسان احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر آج مودی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں ہرکسان کے گھر اور ٹریکٹر پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی اپنے گھر پر کالا جھنڈا لہرا دیا ہے اور کہا کہ مودی سرکار پنجاب کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔

کسان رہنماوں کا کہنا ہے چھے ماہ کیا چھے سال بھی لگ گئے، متنازع قوانین رد کروا کر ہی واپس لوٹیں گے، دلی کے ارد گرد غازی پور، سنگھو اور ٹکری بارڈر پر ہزاروں کسان دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے

کالے قوانین کے خلاف جاری تحریک میں خواتین کسان بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہیں، بھارتی پنجاب میں خواتین نے جگہ جگہ کارنر میٹنگز منعقد کیں۔