895938 3572340 Vaccine updates

صوبہ میں کوروناویکسینیشن کاعمل جاری،2لاکھ سےزائدافرادمستفید

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے،مجموعی طور پردو لاکھ2 57ہزار590 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 61 ہزار976 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہےجبکہ44 ہزار388 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی ہے۔9 ہزار152 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک کی پہلی خوراک اور1179 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری منصوبوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کو تشہیر سے روک دیا گیا

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق 2 لاکھ51 ہزار520 بزرگ افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک اور ایک لاکھ 74ہزار593 بزرگ افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دے دی گئی ہے،14 ہزار645 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے، 2 لاکھ 32ہزار930 بزرگ افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے،22 ہزار835 بزرگ افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر 10 پیسے سستا، قیمت 278 روپے ہو گئی

اس کے علاوہ 2 ہزار852 ہیلتھ ورکرزاور1لاکھ14 ہزار136 بزرگ افرادکواسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے ۔