WhatsApp Image 2021 06 03 at 2.17.11 PM 1

تارکینِ وطن کے لئے "پاکستان ان سعودی عرب” کے نام سے نئی ایپ متعارف

ویب ڈیسک (ریاض): ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ کیطرف سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں ، تارکینِ وطن کے لئے "پاکستان ان سعودی عرب” کے نام سے نئی ایپ متعارف کروادی گئی ،سفارتی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پہ ایپ اینڈرائڈ سسٹم پر ہے، بہت جلد آئ ایس او پر بھی دستیاب ہو گی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے

کمیونٹی کو اقامہ ایکسپائر ، کفیل حوالے سے جمع کی گئی درخواستوں کی اپ ڈیٹ کے لئے سفارتخانہ آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، تارکینِ وطن گھر بیٹھے سفارتخانہ کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے، آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ضروری معلومات کے ہمراہ سفارتخانہ کو درخواست جمع کرائی جا سکیں گی ، دی گئی درخواستیں جائزے کے بعد خودکار نظام کے زریعے متعلقہ اداروں تک بھیج دی جائیں گی، ضرورت پڑنے پر درخواست دہندہ کو سفارتخانہ طلب کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاؤسپرے کا آغاز