خیبرپختونخوا: انسداد پولیومہم 7 جون سے شروع ہوگی

ویب ڈیسک(پشاور) صوبہ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری کاظم نیاز کا کہنا ہے کہ صوبے میں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم 7جون سے شروع ہوگی۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور اور ضلع خیبر میں 7 اور باقی صوبے میں 3 روزہ مہم چلے گی، 62لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج

انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی خصوصی سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے، 30ہزار184پولیو کی ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، 40ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، تمام تر انتظامات تقریباً مکمل کرلیے گئے ہیں۔

کاظم نیاز کا کہنا ہے کہ اس سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی

چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ مقررہ ہداف حاصل کرنے میں سب کو کردار ادا کرنا چاہئے،علماء ،سیاست دانوں سمیت دیگر لوگوں کا کردار قابل ستائش ہیں۔ پولیو کے حوالے سے انکاری والدین کی تعداد کم ہوتی جارہے ہیں، سرکاری انکاری ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے۔