polio 5

صوبہ بھر میں مہم کےپہلے روز16 لاکھ بچوں کو پولیوقطرے پلائےگئے

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہمدوسرے روز بھی جاری ہے،پشاور میں مہم کے پہلے روز ایک لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 62 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، پہلے روز 16 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو قطرے پلائے گئے ہیں،پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر پلائے جائیں گے۔5 روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے 30 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ پولیو ٹیموں کے لیے 40 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم، داخلے پر پابندی
مزید پڑھیں:  عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے،بیرسٹر سیف

واضح رہےگزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔