پشاور: مسلح افراد کی گھرمیں گھس کرفائرنگ ،ایک ہی خاندان کے7 افراد قتل

ویب ڈیسک (پشاور) چمکنی کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے گاؤں چوہا گجر میں جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہ سکا، نواز شریف

اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ابراہیم خان سکنہ پندو روڈ کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ابراہیم کے تین بیٹے جلال، سلمان، سلیم، ابراہیم کا بھائی حبیب اللہ ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو زوجہ ابراہیم متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اے ایس پی کے مطابق فائرنگ کے وقت ابراہیم گھر میں موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم چار مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔