پشاور:موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نیا فیصلہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مزید کہا کہ تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے بند رہیں گے، تمام جاری امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان