نیوز آفس کے سامنے فائرنگ

پشاور : نجی نیوز آفس کے سامنے فائرنگ:ایک پولیس اہلکار اور تین مظاہرین زخمی

ویب ڈیسک (پشاور) نجی نیوز آفس کے سامنے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ ترجمان کے ٹی ایچ کے مطابق واقعہ میں ایک پولیس اہلکار اور تین مظاہرین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں تین مظاہرین نواب خان، کریم، عزیز الرحمان اور ایک پولیس اہلکار لطیف اللہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال لاے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

ترجمان کے ٹی ایچ کے مطابق زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ نواب کو پیٹ میں گولی لگنے کی وجہ سے آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات ملنے پر میڈیا کو آگاہ کردیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے