Smart lockdown implemented in 5 areas of Peshawar

پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک (پشاور): کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشات پرپشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے پانچ علاقے اعجاز آباد، حیات آباد فیز 4، فیصل کالونی، فقیر آباد کالونی دلہ زاک روڈ اورزریاب کالونی میں کوروناکے پھیلاؤ پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایاجارہاہے۔

اعلامیہ کے مطابق ان علاقوں میں آج 31 اگست رات 9 بجےسےاسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائےگا،اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خور ونوش،میڈیسن،جنرل اسٹور، تندور اورایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح کم ہوکر 5 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی ہے، کرک میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 43 فیصد، پشاور میں 15، کوہاٹ میں 14 اور چترال اپر میں 11 فیصد ریکارڈ ہوئی، صوبے کے 10 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے جب کہ 13 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح اب بھی صفر ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کوہاٹ اور باجوڑ کے امیدوار حلف اٹھائیں گے