Khyber Pakhtunkhwa Food Safety Authority

مردان میں غیرمعیاری مشروبات بنانےوالی فیکٹری پکڑی گئی

ویب ڈیسک (مردان) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ، پشاور اور مردان میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر غیرمعیاری مشروبات برآمد کر لئے۔

نوشہرہ کلاں میں غیر معیاری مشروبات کی فیکٹری پرچھاپے کےدوران 3 ہزارلیٹر سےزائد غیرمعیاری مشروبات برآمدکرکےفیکٹری سیل کردی گئی۔فیکٹری سے150کلو سےزائد کیمکلزاورپیکجنگ میٹریل بھی ضبط کیاگیا.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں بیکری یونٹ پر چھاپے کے دوران پروڈکشن ایریا سیل کر یا گیا۔ بیکری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی ایسے ہی مردان میں انسپکشن کے دوران مختلف دکانوں سے 100 لیٹرسے زائد غیر معیاری مشروبات برآمدکئے گئے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار