اکشے کمار کی والدہ چل بسیں

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی وڈ کےایکشن ہیرو اکشےکمار کی والدہ 2 دن آئی سی یومیں رہنےکےبعد آج انتقال کرگئی ہیں۔

اپنےٹوئٹر پیغام میں اکشے کمارنےاپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبردی۔

اکشے کمارنےاپنےٹوئٹ میں لکھاکہ ’آج میں اپنے وجود کےبنیادی حصےمیں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہاہوں۔‘

اداکار نےلکھاکہ ’میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سےرخصت ہوگئیں اورمیرےوالد کےساتھ دوسری دنیامیں دوبارہ مل گئیں۔‘

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی

اُنہوں نےمزید لکھاکہ’اس وقت ہم تمام خاندان والےایک مشکل مرحلےسے گُزررہے ہیں اوراس دوران ہم آپکی دُعاؤں اورساتھ کےلیےشُکریہ ادا کرتےہیں۔‘

اکشے کمارکی والدہ کی موت پربھارتی شوبز شخصیات سمیت لاکھوں مداحوں کیجانب سےشدید دُکھ کا اظہار کیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں :بگ باس 13 کےفاتح سدھارتھ شکلا چل بسے


واضح رہےکہ اداکاراکشےکمارنےانکی والدہ ارونا بھاٹیا کی صحت کےلئےدعا کرنےوالوں کابہت شکریہ اداکرتےہوئےکہاہےکہ یہ وقت میری فیملی کےلئےبہت مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور

یادرہےکہ دوروزقبل ارونابھاٹیاکی طبیعت اچانک بگڑنےکی وجہ سےانہیں ممبئی کےہیرانندانی اسپتال کےآئی سی یومیں منتقل کردیاگیاتھااوریہ خبرسننےکےبعد اداکاراکشےکماراپنی فلم سنڈریلاکی شوٹنگ چھوڑکرممبئی واپس آگئےتھے۔

بعدازاں اکشےنے منگل کوانسٹاگرام پراپنےپرستاروں کےلیےایک پیغام شیئرکیا اورانکی جانب سےوالدہ کی صحتیابی کےحوالے سے پیغامات پران سے اظہارتشکرکیاتھا۔