Hayatabad robbery attempt foiled,

حیات آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ،ایک چور گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکے پوش علاقے حیات آبا دمیں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتےہوتے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔

گرفتارملزم کاتعلق ہمسایہ ملک افغانستان سےہےجو کباڑ جمع کرنےکی آڑ میں گھروں میں گھس کرچوریاں کرنے میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کےدوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے جس کےقبضہ سے 13 تولے سونا اور 50 ہزار روپے نقد برآمد کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی

ملزم کاتعلق منظم ڈکیت گروہ سےہےجس نےاپنے دیگرساتھیوں کی نشاندہی کردی ہے جنکی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:گلبہارمیں ایک اور رہزنی ،ہیر ڈریسر کو لوٹ لیا گیا

ذرائع کےمطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آبادمعمول کی گشت پرتھےکہ اس دوران حیات آباد کےعلاقے فیز 3 میں ایک گھرمیں ڈکیت کےموجود ہونےکی اطلاع ملی جس پرفوری کارروائی کرتےہوئےملزم ملتان ولد حاجی باچہ سکنہ افغانستان حال بورڈ بازارکوگرفتارکرلیاگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

ملزم کےخلاف مدعی اقبال حسین ولد عبد الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔