Shadab-refuse-accept-Hassan-present

شاداب خان کا حسن علی سے سالگرہ پر تحفہ لینے سے انکار

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے دوست حسن علی سے سالگرہ پر تحفہ لینے سے انکار کردیا۔4 اکتوبر 1998 کو پیدا ہونے والے کرکٹر شاداب خان اپنی 23 ویں سالگرہ منائی، سوشل میڈیا پر ان کے دوست اور مداح انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری

شاداب خان کے خاص دوست فاسٹ بولر حسن علی بھی اس خاص دن پر انہیں مبارکباد کے ساتھ تحفہ دینا نہیں بھولے، جواب میں شاداب خان نے حسن علی کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذاق میں ان کی طرف سے گفٹ کی آفر ٹھکرادی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور

شاداب خان نے جواب میں کہا کہ بھائی مہنگا ہو یا سستا، مجھے آپ کا گفٹ نہیں چاہیے، جب واپس آپ اپنی سالگرہ پر گفٹ مانگتے ہو تو وہ مسئلہ ہوتا ہے۔ اس جواب پر حسن علی لکھا کہ چل یار اس دفعہ کوئی سستا گفٹ دوں گا