ڈاکٹرز کا وظیفہ

نجی میڈیکل کالجز کے ڈاکٹرز کا وظیفہ بڑھانے کا حکم

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوامیں نجی میڈیکل کالجز کے ہائوس جاب ڈاکٹرز کو سرکاری کالجوں کے ہائوس جاب ڈاکٹرز کے برابر ماہانہ وظیفہ دینے کا حکم دیا ہے ۔ ماہانہ وظیفے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر دئیے گئے حکم کے مطابق سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ میڈیکل کالجز دس دس لاکھ روپے فیس لیتی ہیں اور وظیفے دیتے ہوئے کتراتی ہیں، کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز کو ہائوس جاب ڈاکٹرز کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 43 ہزار کی بجائے 64 ہزار ماہانہ دینے میں کیا قباحت ہے؟

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین جاں بحق،2افراد زخمی

عدالت نے قرار دیا کہ ایم سی قوانین کے تحت تمام میڈیکل کالجز کے لیے اپنا اسپتال بنانا اور ماہانہ وظیفے دینا لازم ہے۔ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی درخواست مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کے ہائوس آفیسرز کو گورنمنٹ کالجز کے برابر ماہانہ وظیفہ دینے کا حکم دیا تھا. جس کے خلاف نجی میڈیکل کالجز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی موت معمہ بن گئی ، ایس ایچ او معطل