ملالہ یوسفزئی نکاح کی تصاویر

ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ،نکاح کی تصاویر شیئر

ویب ڈیسک: پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے قیمتی دن ہے،میں اور عاصر (Asser) زندگی بھر کے لئے ہمسفر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا

ٹوئٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم والے گھر میں ہوئی ،براہ کرم ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں، ہم اپنی نئی زندگی کے سفر کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں پیدا ہوئیں تاہم طالبان کا نشانہ بننے کے بعد ملالہ یوسف زئی امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔

ملالہ یوسف زئی کے خاوند عصر ملک کا تعلق شعبہ کرکٹ سے ہے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔

عصرملک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔