ریجنل بلڈ سنٹر سوات کے کانٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا امکان

ویب ڈیسک :ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ نے ریجنل بلڈ سنٹر سوات کے 45 ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ دفترکے اعلاميے کے مطابق 31 دسمبر 2021 کو ریجنل بلڈ سنٹر سوات کے تمام ملازمین کی مدت ملازمت ختم ہو جائے گی جس کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں خاص کر سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال اور تھلیسیما سنٹرز کو بیماریوں سے پاک اورصاف مفت خون کی فراہمی بند ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق


ادارے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے انکے حق میں کوئی مثبت فیصلہ نہ کیا تو وہ سراپا احتجاج ہونگے اور مذکورہ سنٹر میں کام چھوڑ کر سنٹر بند کر دینگے جسکے بعد کسی بھی نقصان کی زمہ داری حکومت وقت اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پر ہوگی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اب انکے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کیونکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا یہ فیصلہ انکے مستقبل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ