سعودی فوٹوگرافر تصویر میں مکہ جدہ

سعودی فوٹوگرافر کا کمال، تصویر میں مکہ و جدہ کو ملا دیا

سعودی فوٹوگرافر عبدالقادر المالکی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طائف کی بلند چوٹی ’دکا‘ سے اپنے کیمرے کے ذریعے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درمیان فاصلے کو ختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق المالکی کی اتاری ہوئی تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کے اہم مقامات کی روشنیاں نمایاں ہیں۔ تصویر پر مکہ گورنریٹ نے اپنے ٹوبٹ میں پوچھا ’مکہ مکرمہ اور جدہ کے نمایاں مقامات جو اس تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں کون سے ہیں؟‘

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں:شدید برفباری میں نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل

فوٹوگرافر عبدالقادر المالکی کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو الھدا پہاڑی سلسلے کے سب سے بلند ترین مقام ’دکۃ‘ سے صبح کے 6 بجے بنائی، المالکی نے فوٹو میں نمایاں مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ کا ’کلاک ٹاور‘ جبکہ جدہ کا ’نیشنل بینک‘، ٹی وی ٹاور، بندرگارہ کا ٹاور اور بعض اہم عمارتیں شامل ہیں جو اس فوٹو میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک

واضح رہے جدہ سے مکہ مکرمہ کا فاصلہ 75 کلومیٹر جبکہ مکہ سے طائف کی مسافت 64 کلومیٹرہے۔ الھدی کی چوٹی سے ’دکۃ ‘ پہاڑ تک کا فاصلہ 25 کلومیٹر ہے جبکہ دکۃ پہاڑ طائف ریجن کا بلند ترین مقام ہے۔ فوٹو میں مکہ مکرمہ کی روشنیاں اور جدہ کی اہم عمارتوں کی روشنیاں ہی نہیں بلکہ عمارتوں کے خدوخال بھی نمایاں ہیں اوران عمارتوں پہچانے والے باسانی ان کی شناخت کر سکتے ہیں۔