ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عماد وسیم پر جرمانہ عائد

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول

میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرکے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔باؤلر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع