احسن اقبال شہباز گل کا سوال

آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں؟ احسن اقبال سے شہباز گل کا سوال

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے سوشل میڈیا پر ایک سوال پوچھا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ بل گیٹس نا تو وزیراعظم کے ماتحت ہیں اور نا ہی کوئی سیکرٹری ہیں،

مزید پڑھیں:  دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا مستعفی ہونے کا اعلان

عمران خان کو مہمان سے عزت سے پیش آنا چاہیے تھا۔احسن اقبال کے ٹوئٹ پر شہباز گل نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما سے ایک سوال پوچھا کہ آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں کہیں؟۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:خواتین اور بچوں سمیت 16لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے