وزیر اعظم کی زیر صدارت سی ای سی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس آج طلب

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اور پارٹی ترجمانوں کے اہم اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ملکی سیاسی صورتحال پر غور کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گی،اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دیگر شہروں میں جلسوں سے متعلق بھی مشاورت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے

مزید پڑھیں:  خوشاب میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

تحریک انصاف کے ترجمانوں کا اجلاس بھی آج ہوگا، جس میں ترجمانوں کو جعلی خبروں سے متعلق آرڈیننس اور دیگر امور پر ہدایات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق آرڈیننس پر بھی بات چیت ہوگی۔