آن فلائٹ کھانے کی خدمات

اندرونِ ملک آن فلائٹ کھانے کی خدمات پر عائد پابندی ختم

اندرونِ ملک آن فلائٹ کھانے کی خدمات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اندرونِ ملک ہوائی سفر کے دوران جہاز میں مسافروں کے لیے کھانے پینے کی فراہمی پر عائد کی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے ، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیں:کورونا نے مزید 25 زندگیاں نگل لیں

سی اے اے نے پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفیکیشن کے مطابق کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا اطلاق یکم مارچ 2022ء سے ہو گا جبکہ ہوائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان: فورسز نے سرحد پار کرنیوالے دہشت گرد کو ہلاک کردیا

خیال رہے کہ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کے لیے اندرون تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سی اے اے نے یہ فیصلہ این سی او سی کی خصوصی ہدایت پر کیا تھا۔