ایل پی جی 27 روپے مہنگی

ایل پی جی 27 روپے کلو مہنگی، بجلی قیمت پرابہام

اوگرانے ایل پی جی کی قیمت میں27 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 233 روپے 78 پیسے فی کلو تک ہوگئی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے اورکمی کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا، نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر 318 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا۔ علاوہ ازیں 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 69 پیسے ہوگئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ دوسری طرف نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کے لیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

مذکورہ اضافے سے بجلی صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم یہ یاد رہے کہ نیپرا کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پانچ روپے کمی کااعلان کیا ہے۔ اس لئے بجلی قیمت کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے کہ آیا نیپرا کا فیصلہ برقرار رہے گا یا وزیراعظم کے اعلان کے بعد اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کا امکان