روس یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، امریکہ

امریکہ نے روس کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام کی اعانت کرتا ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے لگائے گئے یہ الزامات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ماسکو جلد ہی یہ ہتھیار یوکرین میں استعمال کر سکتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کریملن جان بوجھ کر یہ جھوٹ پھیلا رہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین، یوکرین میں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی سرگرمیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘روس یوکرین میں اپنے خوفناک اقدامات کو جواز فراہم کرنے کی کوشش میں جھوٹے بہانے گھڑ رہا ہے۔وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے اس دعوے کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘اب جب کہ روس نے یہ جھوٹے دعوے کیے ہیں،

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی

ہم سب کو نظر رکھنی چاہیے کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین میں کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کرے، یا ان کا استعمال کرتے ہوئے کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کرے گا۔چھ مارچ کو ماسکو کی وزارت خارجہ نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ روسی افواج کو شواہد ملے ہیں کہ یوکرین کی حکومت فوج کی جانب سے چلائے گئے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار

حیاتیاتی پروگرام کے نشانات کو مٹا رہے ہیں جس کی مالی اعانت مبینہ طور پر امریکہ نے فراہم کی تھی۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ‘یہ روسی غلط معلومات سراسر احمقانہ ہیں۔’ ان کا کہنا ہے کہ روس کا ‘مغرب پر ان جرائم کا الزام لگانے کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے جس کا روس خود مرتکب ہے۔