صبا قمر کی آنے والی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ کا ٹریلر جاری

پاکستانی اداکارہ صبا قمر، سید جبران اور زاہد احمد کی آنے والی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی اگلی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے اور اس کے ہدایتکار ثاقب خان ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

یہ بھی پڑھیں: ایشوریہ رائے کی 4 سال بعد فلموں میں واپسی، پہلی جھلک وائرل

جے بی فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم میں صبا قمر کے علاوہ زاہد احمد، جان ریمبو اور سید جبران بھی شامل ہیں۔ فلم میں زاہد خان اور جان ریمبو پولیس کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ٹریلر میں کامیڈی، رومانس اور ایکشن سمیت تمام اجزاء کی نمائش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ رواں سال عیدالفطر پر سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔