ایشوریہ رائے فلموں میں واپسی

ایشوریہ رائے کی 4 سال بعد فلموں میں واپسی، پہلی جھلک وائرل

معروف بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی چار سال بعد فلموں کی دنیا میں واپسی پر مداحوں نے کافی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی تاریخی فلم سیریل پونیئن سیلوان کی پہلی جھلک شئیر کی، جس کی وجہ سے مداحوں نے خاصی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘ سنہرہ دور 30 ستمبر کو بڑی اسکرین پرآرہا ہے‘۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی اگلی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

تامل زبان میں بنائی جانے والی تاریخی فلم سیریل پونیئن سیلوان کو معروف فلمساز منی رتنم نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں تامل سینما کے مقبول اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن فلم سیریل پونیئن سیلوان میں منفی کردار میں نظر آئیں گی۔