کورونا کیسز کی شرح

ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 48 فیصد ریکارڈ


ملک میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے. ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 309 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی نامزدگی،شیر افضل کا معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 462 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار154ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پنشن بوجھ سے نجات کیلئے اصلاحات کا عندیہ

یہ بھی پڑھیے:سابق امریکی صدر باراک اوباما کورونا میں مبتلا

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 31 ہزار 201 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.48 فیصد رہی۔