چیئرمین پی اے سی نامزدگی،شیر افضل کا معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے کا معاملہ بانی عمران خان کے سامنے رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا ۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ کل عمران خان سے ملاقات کرکے پی اے سی کے لئے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز