رمیز راجہ کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا نہیں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے جبکہ مصروفیات کے باعث پی سی بی کے عہدیداران نے کولمبو نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس (آج) ہفتہ کوکولمبو میں شیڈولڈ ہے، اجلاس میں بجٹ ، ڈویلپمنٹ اور ایشیا کپ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشن کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد کی گئی جس کی توثیق ایشین کرکٹ کونسل نے بھی کی ہے۔ سال 2022 میں سری لنکا اور اس کے اگلے برس پاکستان ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن رواں سال سری لنکا میں ہوگا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہوگا جبکہ 2023 میں ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا اور پاکستان کی میزبانی میں ففٹی اوورز کرکٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  افغان سپنر راشد خان 4سال بعد کابل پہنچ گئے ،شاندار استقبال