بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلہ

بلدیاتی انتخابات ، دوسرے مرحلہ کیلئے 6176 پولنگ سٹیشنز قائم

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 80لاکھ 57ہزار 794ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 6ہزار 176پولنگ سٹیشنز اور 16ہزار 509پولنگ بوتھ قائم کئے جائینگے الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے 18اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے ان اضلاع میں اورکزئی، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، کولائی پالس، اپر و لوئر کوہستان، سوات، شانگلہ، اپر و لوئر دیر، اپر و لوئر چترال اورملاکنڈشامل ہیں ان اضلاع میں ایک ہزار 830ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں میں انتخابات ہونگے جن میں 80لاکھ 57ہزار 974ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے ان میں 44لاکھ 87ہزار 771مرد اور 35لاکھ 67ہزار 703خواتین شامل ہیں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئین6ہزار 176پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے جن میں ایک ہزار 246مرد، ایک ہزار 164خواتین اور 3ہزار 766مشترکہ ہونگے ان پولنگ سٹیشنز میں 16ہزار 509پولنگ بوتھ ہونگے جن میں 9ہزار 218مرد اور 7ہزار 291خواتین کیلئے ہونگے خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 31مارچ کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات، 4 افراد جاں بحق