صوبائی اسمبلی اجلاس عید تک ملتوی

صوبائی اسمبلی کا اجلاس عید الفطر تک ملتوی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 10 مئی یعنی عید الفطرتک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے اکیسویں سیشن کا یہ جاری اجلاس 19جنوری کو شروع ہوا تھا۔پیر کے روز کارروائی کے بعد یہ اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں صوبائی اسمبلی کا یہ21واں سیشن ہے جس میں اب تک204بیٹھک بلائے گئے ہیں اس پارلیمانی مدت میں حکومت نے145ایکٹ پاس کئے ہیں اور اپوزیشن اور حکومتی ممبران کی طرف سے پوچھے گئے792سوالات کے جوابات دیئے گئے اور85تحاریک استحقاق کو بھی نمٹایا گیا ہے مختلف مواقع پر220قراردادوں اور238توجہ دلائو نوٹس پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کیمطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس10مئی کو منگل کے روز2بجے منعقد کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لبنان، پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی تعداد 37 تک جا پہنچی