منال خان اور احسن محسن شادی کے بعد پہلی بار اسکرین پر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا معروف جوڑا منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بعد پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری بانٹتے ہوئے ایک جیسے کیپشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی کر لی

احسن اور منال نے کیپشن میں بتایا کہ وہ اس اوریجنل پراجیکٹ سے متعلق خاصے پرجوش ہیں جس کی شوٹنگ بین القوامی سطح پرکی جائے گی۔ انہوں نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ انہیں پراجیکٹ میں پیشرفت سے آگاہ رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

واضح رہے کہ اس سے قبل احسن اور منال سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرچھائی میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔