عاصم اظہر میرب علی منگنی

عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی کر لی

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب میں منگنی کر لی جس میں چند ہی مہمانوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر اور میرب علی دونوں نے ہی سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کے بارے میں ایک جیسے اعلانات شائع کیے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی سالگرہ 14 سال سے منانے والا صوبہ سندھ کا مداح

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

میرب علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کی تصاویر شئیر کیں اور کہا، "شکر الحمدللہ، اللہ تعالی کے فضل اور اپنے والدین کی دعاؤں سے، ہم اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور ہمیشہ خوش رکھے، آمین۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔”

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

آئمہ بیگ، سجل علی، یمنا زیدی اور ایاز سمو سمیت مداحوں کی طرف سے دونوں کی پوسٹ کے نیچے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ میرب علی نے حال ہی میں نامور اداکاروں سجل علی، کبریٰ خان، سائرہ یوسف اور یمنا زیدی کے ساتھ صنف آہن میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔