عامر خان صوبہ سندھ کا مداح

عامر خان کی سالگرہ 14 سال سے منانے والا صوبہ سندھ کا مداح

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کے دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی سر پھرے مداح موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے عامر لکھوجو عامر خان کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ وہ پچھلے 14 برس سے عامر خان کی سالگرہ دھوم دھام سے مناتے ہیں، بالی ووڈ اداکار عامر خان کا یہ مداح چل پھر نہیں سکتا اور انہوں نے 2008 میں پہلی بار بالی ووڈ اسٹار کی سالگرہ منائی تھی۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

یہ بھی پڑھیں: میری زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں

عامر لکھوجو نے کہا کہ میں چل پھر نہیں سکتا اس لیے سالگرہ کے سامان کی خریداری کرنے نہیں جاتا، اگر جاؤں تو گاڑی میں ہی بیٹھا رہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

انہوں نے بتایا کہ وہ عامر خان کے جنم دن پر دو کیک لاتے ہیں، جس پر سندھی اور اردو زبان میں عامر خان کے جنم دن پر مبارکباد لکھی ہوتی ہے، کیک کے ساتھ بریانی کی دو یا تین دیگیں پکواتے ہیں جو مہمانوں کو کھلائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 14 مارچ کو اپنی 57ویں سالگرہ منائی۔