گندم سکینڈل :نواز شریف ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گندم سیکنڈل کے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کے خواہاں ہیں ۔
ایک ارب ڈالر کے گندم درآمد اسکینڈل کامعاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق انکوائری رپورٹ ملنے پرنیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم سکینڈل کا معاملہ بہترانداز میں حل کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ