پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہوں گے جنہیں عوام منتخب ایوان کے ذریعے برطرف کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کےساتھ دھوکا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو بدترین گورننس دی۔
یہ بھی پڑھیں: دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے تیار ہیں: حکومت
ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بدترین مہنگائی اور رشوت کا بازار گرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جھوٹے مقدمات، چور اور ڈاکو کہنے کے سوا کچھ نہیں تھا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ انشااللہ اب یہ ڈرامہ ڈراپ سین کی طرف جارہا ہے، جب قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی تو عمران نیازی کو عبرتناک شکست ہوگی۔