عمران خان انگلی کٹواکر خود کو شہید ثابت کرنا چاہتے ہیں: بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جیو نیوز  سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم 3 سال سے حکومت میں ہیں کسی پاکستانی کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا، ہم نےان کوپارلیمان اور عدالت میں شکست دلائی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد تحریک کے ذریعے جمہوری طریقے سے ہی وزیراعظم کو ہٹایا جارہا ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ انگلی کٹوا کر خود کو شہید ثابت کریں۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری