‘اپوزیشن نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا فیصلہ ان کے دورہ روس سے بہت پہلے کیا تھا’

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کے دورہ روس سے بہت پہلے کر لیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے  سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  پاکستان کو حال ہی میں وہی تجربہ ہوا جو امریکی عوام کو 6 جنوری کے ٹرمپ کے واقعے میں ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی ، عمران خان کے ٹرمپ سے بھی اچھے تعلقات تھے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول نے مزید  کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں لیکن اُس کے لیے انتخابی اصلاحات لازمی ہیں ۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا وزیر خارجہ بننا ان کی جماعت کے لیے مشکل ہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی عوام کے عمومی امریکا مخالف جذبات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملک کے 70 فیصد سیاسی نمائندوں کو غدار قرار دے کر خطرانک کھیل کھیل رہے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ امریکا چاہے کتنا ہی موروثی سیاست اور اقربا پروری پر تنقید کیوں نہ کرے، حقیقت یہ ہے کہ آخر میں اہمیت اسی بات کی ہے کہ پاکستانی عوام کسے منتخب کرتے ہیں۔