18 اضلاع میں آج بلدیاتی انتخابات

ضلع ہنگو، این اےمیں ضمنی انتخاب17 اپریل2022کو ہو گا

اس انتخابی عمل کو صاف، شفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا پولیس پریذائیڈنگ افسران کو سیکیورٹی فراہم کرے گی اورانتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے۔ حلقے میں قائم تمام 210 پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کے اہلکار لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہںپ کہ وہ پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے مزید وہ پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے اور فوراً ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ (WhatsApp) پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں گے ۔ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت مں پریذائڈینگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسر کے حوالے کریں گے ہر پریذائڈینگ افسر فارم 45 کی اوریجنل کاپی بمع Snapshot بشمول Forensic details ریٹرننگ افسر کو دکھائے گا جس میں وقت اور لوکیشن معلوم ہو۔ ریٹرننگ افسر تصویر اور لوکشنں کی تفصیلات کا جائزہ لے گا اور پریذائیڈنگ افسر کے موبائل پر موجود لوکیشن اور وقت کی تفصیلات ت کی تصویر اپنے موبائل میں حاصل کرے گااور ان فرانزک(Forensic) تفصیلات کو اپنے آفس کمپیوٹر میں محفوظ کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایات دی ہںس کہ ہر امیداوار اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائے اور آگاہ کرے کہ کوئی بھی پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصولی کے بغیر پولنگ اسٹشنں نہ چھوڑے۔ ہر پریذائڈینگ افسر متعلقہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ اسٹیشن پر ہی چسپاں کرنے کا پابند ہو گا۔
ریٹرننگ افسر نے خصوصی کنٹرول روم قائم کاr ہے جو پولنگ کے عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا اس کنٹرول روم میں ریٹرننگ افسر کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر، پولیس اور ایف سی کے حکام اور ان کے نمائندگان موجود رہیں گے تا کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہروقت اقدامات کےس جا سکںو۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے الیکشن کے دن کسی بھی نوعیت کی شکایت کو نمٹانے کے حوالے سے سنٹرل اور صوبائی سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم کر دیئے ہںن جو پولنگ کے دن صبح 7:00 بجے سے ابتدائی نتجہ مرتب ہونے تک بلاتعطل کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی