مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی، شرط ماننے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 کی بجائے پنجاب کی 7 سے 8 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی کی 1 سمیت سندھ کی چند سیٹوں پر پی پی بھی ن کی حمایت کرے گی۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان ، اسپیکرقومی اسمبلی، سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جبکہ پی پی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دی۔سینئرپی پی رہنما نے کہا تھا کہ کم از کم 15نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائیں تاہم ن لیگ انتخابی الائنس پر الیکشنز کے قریب بات کرنا چاہتی تھی

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے