منحرف اراکین پنجاب اسمبلی

پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ قرار.

الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے متفقہ طور پرپاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ قرار دےدیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار

منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ کاسٹ کرنے پر آرٹیکل 63اے کے تحت ڈی سیٹ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے منگل کے روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،
محفوظ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی جانب سے سنایا گیا۔
خیال رہےکہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا،
جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف