پاکستانی اور سری لنکن ویمن کرکٹرز کے سیر سپاٹے، شاپنگ

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے اختتام پر گزشتہ روز کراچی میں سیر سپاٹے میں وقت گزارا، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ون ڈے میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل گزشتہ روز کراچی میں سیر کی اور مختلف مارکیٹس میں جا کر شاپنگ بھی کی

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے اپنے لئے جوتوں کی خریداری کی جبکہ سری لنکن ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے کراچی میں گزارے کے وقت کو بہترین لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی بہت خوبصورت شہر ہے یہاں کی مارکیٹس بہت عمدہ ہیں سری لنکن ٹیم کی کپتان چماری اتاتپو کا کہنا تھا کہ وہ دورہ پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر