شہباز شریف

کے پی حکومت نے آٹا سستا کرنے پر جواب نہیں دیا،کپڑےبیچ کر سستا آٹا دوں گا-وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک:مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت آٹا سستا کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ پھر میں جو ریٹ پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ہے 490 میں وہ کروں گا۔’خیبر پختونخوا حکومت نے مجھے جواب تک نہیں دیا۔ ، 24 گھنٹے میں وزیراعلیٰ جواب دیں ، جواب نہیں آیا تو کپڑےبیچ کر سستا آٹا دوں گا، فیصلہ کرنا ہوگا کہ تعمیرکرنے والا نوازشریف ہے یا عمران خان ، نوازشریف کی قیادت میں خون پسینہ بہائیں گے، قوم کی خدمت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خصوصی کمیٹی کی سفارش پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل

وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشہ حکومت کےفیصلوں کے باعث بڑھانی پڑیں، عمران نیازی گالی گلوچ کرتا ہے میں اس کا جواب نہیں دیتا ہوں، آج ہزارہ موٹر وے سے گزرا تو ہر دم نواز شریف کو یادکیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ مؤخر

وزیراعظم نے ہزارہ کے مسائل کے حل کے لیے ایک ارب روپےکے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا بھی اعلان کیا۔