خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش اور زلزلے

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش اور زلزلے سے 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں حالیہ بارشوں اور زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں اور زلزلے سےہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قراردے دیا

رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں زلزلے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ نوشہرہ میں تیز بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم

چارگھر وں کو جزوی نقصان پہنچا، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔