سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کی پاکستان آمد :اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ہلاک دہشت گرد ماضی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 73 ہزار کی حد عبور