پی ٹی آئی کا حکومت کو ایلٹی میٹم

پی ٹی آئی کا حکومت کو ایلٹی میٹم

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہم الیکشن کمیشن کےکسی فیصلے اورانتخابات کےعمل پر بھروسہ نہیں رکھتے۔

انہوں نےکہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہم اسلام آباد میں بڑے اجتماع کی تاریخ دیں گے، اس جلسے میں ہم انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا الٹی میٹم دیں گے اور ہم ایک ماہ سے زیادہ اس حکومت کو وقت نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں:  ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر آمادہ

ان کا کہنا تھاکہ اجتماع میں حکومت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے دیں گے، حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو ہمارے اگلے اقدام کیلئے تیار ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے چیف اورممبران مستعفی ہوں ان پرکسی قسم کا بھروسہ نہیں ہے، ضمنی انتخاب کے شیڈول پر الیکشن کمیشن کو 16 اگست تک انتظار کرنا چاہیے تھا، یہ جس طرح الیکشن کروانا چاہ رہے ہیں اس طرح ممکن نہیں، خالی میدان والی حسرت یہ لے کر نہیں جائیں گے

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 73 ہزار کی حد عبور